Sunday, January 5, 2025
ہومSportsپی ایس ایل 9: محمد وسیم جونیئر کا فیصلہ کُن چھکا، مینٹور...

پی ایس ایل 9: محمد وسیم جونیئر کا فیصلہ کُن چھکا، مینٹور سر ویوین رچرڈز کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل


پی ایس ایل 9 کے 28ویں اور اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو آخری گیند پر شکست دے کر پلے آف کےلیے کوالیفائی کیا تو ٹیم کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کی خوشی قابل دید تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سرویوین رچرڈز گراؤنڈ میں آکر کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنز بنائے۔

167 کے ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے ناقابلِ شکست 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ محمد وسیم جونیئر نے آخری گیند پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا، ان کی ٹیم کو جیت کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے۔

میچ کے دوران محمد وسیم جونیئر نے لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کو آخری بال پر چھکا لگا کر 2 بار کی دفاعی چیمپئن کو شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار تھی۔

فتح گر اننگز کھیلنے پر سعود شکیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا لیکن محمد وسیم جونیئر کے آخری گیند پر چھکے نے میچ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر ویوین رچرڈز جو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور بھی ہیں، جشن مناتے ہوئے بے ساختہ میدان میں کود پڑے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا، ان کے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا ایکس پر وائرل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں