لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے جبکہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70 فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے۔
“سماء”کے مطابق پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،پی سی بی نے ابتدا ءسے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائززکے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے، بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے، اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے۔
معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے گی،بیشتر کھلاڑیوں کو 50 ڈالر ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی بھی ہو چکی،ڈالرکا ریٹ 281 طے ہوا،یوں ہرپلیئرکو یومیہ 14 ہزار روپے مل رہے ہیں،پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہونے پر بعد کے میچز کی رقم بھی ادا کر دی جائے گی۔