Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپی ایف ایف کا قومی ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے...

پی ایف ایف کا قومی ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ابتدائی مرحلہ چار شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک ہوگا۔

لاہور لیگ میں تین ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور ینگ رائزنگ سٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد لیگ کی چھ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے: لیگیسی ڈبلیو ایف سی، گلگت ڈبلیو ایف سی، اسمرفس ڈبلیو ایف سی، گروپ بی: ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، سٹرائیکرز ڈبلیو ایف سی، نوانشیر یونائیٹڈ ایف سی۔

کوئٹہ لیگ میں چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بلوچستان ڈبلیو ایف سی، کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ ایف سی۔

کراچی 13 ٹیموں کی میزبانی کرے گا جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ایم یو کے ڈبلیو ایف سی، ینگ مسلم ایف سی

گروپ بی: کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، جہانگیر میموریل،

گروپ سی: دیا ڈبلیو ایف سی، اوورسیز ڈبلیو ایف سی، بلوچ محمڈن ڈبلیو ایف سی

گروپ ڈی: جافا ڈبلیو ایف سی، کراچی ویمن ایف سی، شہید بینظیر بھٹو ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی۔

چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ یکم  سے 10 اگست 2024 تک اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں