Monday, January 6, 2025
ہومSportsپی سی بی میں استعفے دیے نہیں لیے جارہے ہیں، اندرونی کہانی...

پی سی بی میں استعفے دیے نہیں لیے جارہے ہیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی



پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی میں استعفے دیے نہیں بلکہ لیے جارہے ہیں، نہ کوئی تنگ آ کر پوسٹ چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہوگا، پی سی بی کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، چیئرمین محسن نقوی نے آغاز میں تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچا دیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید استعفے سامنے آنے کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں