Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsپی سی بی میں ایف آئی اے کے چھاپے پر نجم سیٹھی...

پی سی بی میں ایف آئی اے کے چھاپے پر نجم سیٹھی کا ردعمل



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی ٹکٹنگ سکینڈل پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی سی بی معاملات پر بات نہیں کرتا، لیکن اس پر بات کرنا ضروری ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے نے پی سی بی پر چھاپہ مارا، سٹاف سے بدتمیزی کی۔ حکام پی سی بی ٹکٹنگ ہیڈ مہوش کو ساتھ لے گئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مہوش نے پہلے پی ایس ایل، پھر بطور ٹکٹنگ ہیڈ پاکستان کرکٹ کےلیے اہم کام کیا۔ پی ایس ایل میں 60 کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہوئے، مہوش پر 80 ہزار کی کرپشن کا الزام ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ پی سی بی میں ایک پروفیشنل کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے، میری ہمدردی مہوش کے ساتھ ہیں، چیئرمین پی سی بی تحقیقات اور انصاف کریں۔ 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں