Saturday, December 28, 2024
ہومSportsپی سی بی نے نہایت اہم عہدے پر تعیناتی کر دی 

پی سی بی نے نہایت اہم عہدے پر تعیناتی کر دی 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو 2  سال کے معاہدے کے تحت نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگ اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔ہیمنگ کی فوری ذمہ داریوں میں سے ایک بنگلا دیش اور انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 ٹیسٹ میچوں کے لیے پچز تیار کرنا ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف اگست ستمبر میں 2 ٹیسٹ جبکہ انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ہیمنگ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پچز کی تیاریوں کی بھی نگرانی کریں گے جس کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک کرے گا۔

ہیمنگ تقریباً 4 دہائیوں کے تجربے کے ساتھ ایک انتہائی قابل احترام کیوریٹر ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے مختلف مشہور گراؤنڈز بشمول میلبرن ،  پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں کام کیا ہے جہاں وہ دبئی میں 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے۔

آئی سی سی کے ساتھ کام کے دوران ہیمنگ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کی بھی نگرانی کی تھی جو 2009 اور 2019 کے درمیان پاکستان کے ہوم وینیوز میں سے ایک تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں