Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپی سی بی کا جیسن گلیسپی کو فارغ کرنے کا فیصلہ ذمہ...

پی سی بی کا جیسن گلیسپی کو فارغ کرنے کا فیصلہ ذمہ داریاں کس کو دی جائیں گی؟ جانیے



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کوتمام فارمیٹ سےفارغ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق عاقب جاوید کوٹی20،ون ڈے سمیت ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،ان کی تقرری کا اعلان پاکستان آسٹریلیا تیسرےٹی20کے بعد کیاجائےگا۔عاقب جاوید پی سی بی کی پہلی پسند نہیں تھے، بورڈ نے ابتدائی طور پر گلسپی کو اگلے مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک آل فارمیٹ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کہا تھا۔ تاہم، ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے موجودہ معاہدے میں تبدیلی کے بغیر اضافی وائٹ بال کی ذمہ داری سنبھالیں مگر گلیسپی نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ دوسری جانب پی سی بی کے ایک اہلکار نے گلیسپی کو تبدیل کرنے کے فیصلے کی وجہ پاکستان میں کافی وقت نہ گزارنے کو قرار دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں