پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیئرمین خالد محمود کے تبصرے کو قومی ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترداف قرار دے دیا۔
پی سی بی ترجمان نے سابق چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ خالد محمود نے توجہ حاصل کرنے کےلیے غیر ذمے دارانہ تبصرہ کیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق خالد محمود کے تبصرے قومی ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہیں۔
پی سی بی کے مطابق یہ وقت ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہے، قوم پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے، خالد محمود سےتوقع نہیں تھی کہ وہ غلط معلومات پر مبنی تبصرے کریں گے۔
واضح رہے کہ ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود نے چیئرمین پی سی بی کے ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے آئرلینڈ جانے سمیت قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کےلیے انعامی رقم کے اعلان سے متعلق تنقید کی تھی۔