Monday, December 23, 2024
ہومSportsپی سی بی کا لمبے چھکے چوکے مارنے اور تیز کھیلنے کیلئے...

پی سی بی کا لمبے چھکے چوکے مارنے اور تیز کھیلنے کیلئے سابق قومی کرکٹرکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےلمبے چھکے ،چوکے مارنے اور تیز کھیلنے کیلئے سابق قومی کرکٹرکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی نے عبدالرزاق کی سربراہی میں سٹرائیک فورس کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے،پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے ’سٹرائیک فورس‘ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،سٹرائیک فورس میں 50نوجوان ہارڈہٹنگ بیٹرز شامل کئے جائیں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی قیادت میں ہوگا، ملک بھر سے میرٹ پر 50باصلاحیت بیٹرز منتخب کئے جائیں گے،نوجوان کھلاڑیوں کو لمبے چھکے، چوکے مارنے کی تربیت دی جائےگی،ذرائع کاکہنا ہے کہ سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ فراہم کرنا ہے،ایک سال کے اندر نئے ٹیلنٹ کو تیار کرکے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں