Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپی سی بی کو چیمپئینز ایونٹس کیلئے مینٹورز کی تلاش اشتہار جاری

پی سی بی کو چیمپئینز ایونٹس کیلئے مینٹورز کی تلاش اشتہار جاری



(وسیم احمد) پی سی بی نے چیمپئینز ایونٹس کے لئے مینٹورز کی تلاش شروع کر دی اور ویب سائیٹ پر اشتہار بھی جاری کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ایونٹس کے لیے مینٹورز  کی تلاش شروع کر دی، مینٹورز کی تلاش  کے لیے ویب سائٹ پر اشتہار بھی جاری کر دیا، پی سی بی نے چیمپئینز ٹورنامنٹس کو پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل کیا ہے، چیمپئینز ٹورنامنٹس تینوں فارمیٹ میں ہوں گے، چیمپئینز ٹورنامنٹس کے لیے 5 ٹیمیں ہوں گی، 5 ٹیموں کے لیے سابق سٹارکرکٹرز کو مینٹوز مقرر کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے 5 مینٹورز کے لیے اب تلاش شروع کی گئی ہے، 5 مینٹورز پی سی بی کے 3 سالہ پلان پر عمل درآمد کریں گے، مینٹورز پلئیر ڈویلپمنٹ، پلاننگ، ٹیم بلڈنگ  لیڈرشپ سپورٹ کے ذمہ دار ہوں گے۔

منٹورز کے لئے  پروفیشنل کرکٹ کا کوچ یا کھلاڑی کی حیثیت وسیع تجربہ، کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی مینٹورنگ کا ٹریک ریکارڈ اور منجمنٹ سکلز ،پلئیرز ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن میں مہارت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی امید ارشد ندیم میڈل کے حصول کیلئے آج میدان میں اتریں گے

خیال رہے کہ خواہشمند افراد 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں