Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپی سی بی کی جانب سے بابراعظم کا استعفیٰ منظور

پی سی بی کی جانب سے بابراعظم کا استعفیٰ منظور


(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا جسے بورڈ نے سراہتے ہوئے منظور کر لیا، پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس میں نئے کپتان کے لیے سفارشات بھی شامل ہوں گی۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ہمیشہ سپورٹ کیا گیا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا کیونکہ ان کے پاس پاکستان کرکٹ کو مزید دینے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے بی ڈیویلیئرز کا بابر اعظم کے استعفے پر ردعمل سامنے آگیا

سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے اور اب بیٹنگ پر توجہ دے کر وہ ٹیم کے لیے زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں