Sunday, December 29, 2024
ہومSportsچاہے میچ نہیں کھیل رہا مگر دماغ میں گول ہیں جس پر...

چاہے میچ نہیں کھیل رہا مگر دماغ میں گول ہیں جس پر فوکس کرنا ہے، بین اسٹوکس


پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے فٹ ہونے کی بھرپور کوشش کی، بین اسٹوکس – فوٹو: فائل

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ چاہے میچ نہیں کھیل رہا مگر میرے دماغ میں گول ہیں جس پر مجھے فوکس کرنا ہے۔

ملتان میں برطانوی صحافیوں سے بات چیت میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے فٹ ہونے کی بھرپور کوشش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا پڑا، میں پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے خود کو تیار نہیں کر سکا۔ 

انکا کہنا تھا کہ ابھی ری ہیب کے سلسلے میں بہت کچھ کرنا ہے، میری جسمانی پوزیشن اور مستقبل کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ابھی میں بالکل تیار نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ مس کرنا ہمیشہ مایوس کن ہوتا ہے۔ چاہے میں میچ نہیں کھیل رہا میرے دماغ میں گول ہیں جس پر مجھے فوکس کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے خود کو تیار کرنے میں میرے پاس دس روز ہیں۔ فٹ ہونے کےلیے میڈیکل ٹیم کے ساتھ بڑی محنت کی ہے۔ اگلے دس دن میں اپنی بولنگ کو ٹریننگ میں شامل کرنے کا پلان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں