Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsچوتھا ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دیدی

چوتھا ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دیدی


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

 ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگرز میں شامل ہو سکے جبکہ 3 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یشسوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 474 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، میزبان ٹیم نے 105 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا سکی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی آسٹریلیا نے 2 اور بھارت نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہو ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں