(24نیوز)انگلینڈ کی 158رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، انگلش بلے باز سالٹ اور بٹلر نے پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49رنز بنا لئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158رنز کا ہدف دے دیا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم بیسویں اوور کی پانچویں گیند پر 157رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 38، کپتان بابر اعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23 رنز بنائے،افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، نسیم شاہ نے 16 رنز بنائے، فخر زمان کے 9، حارث رؤف کے 8 رنز رہے۔ شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔
واضح رہے کہ 4 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 سے برتری حاصل ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ بچ پر گھاس پر نظر آرہی ہے، امید ہے بولرز کو مدد ملے گی، پورا میچ ہوا تو سیریز جیتیں گے، ریس ٹوپلی کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل ہیں، دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، پچ پر گھاس چھوڑا گیا ہے جس سے گیند بازوں کو مدد ملے گی، شاہین آفریدی سمیت دیگر گیند باز اچھی فارم میں ہیں، اچھا مقابلا ہو گا، کوشش کریں گے اپنی 100 فیصد کارکردگی دیکھائیں، عماد وسیم کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔