(24نیوز)نیوزی لینڈ نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کو 3 صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور آج کے میچ کے لیے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 225 رنزکا ہدف دی تھاجس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورزمیں 7 وکٹ پر 179 رنز ہی بنا سکی،تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اور ان کو 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:بالی وڈ فلم ’فائٹر‘ کے خلاف پاکستانی فنکار بھڑک اُٹھے