Thursday, December 26, 2024
ہومSportsچیئرمین پی سی بی سے محمد رضوان اورسلمان علی آغا کی ملاقات...

چیئرمین پی سی بی سے محمد رضوان اورسلمان علی آغا کی ملاقات کی اندرونی کہانی



( وسیم احمد) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےکپتان قومی کرکٹ ٹیم محمدرضوان کی ملاقات،نائب کپتان سلمان علی آغابھی ملاقات میں موجود، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کادونوں کیلئےنیک خواہشات کااظہار، محسن نقوی نے کہا متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے۔

 تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا و زمبابوے سیریزمیں ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اُن کاکہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے،قوم کوآپ دونوں کی قیادت میں ٹیم سےاچھی کارکردگی کی توقع ہے،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں،ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا۔

 کپتان محمد رضوان کا کہناتھا دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لئےپر عزم ہیں،قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے،کپتان محمدرضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا آج دیگرکھلاڑیوں کےہمراہ آسٹریلیاروانہ ہونگے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں