لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔محسن نقوی کاکہناتھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہئے،محسن نقوی نے کہاکہ کسی کی پرواہ نہ کریں صرف پاکستان کیلئے کھیلیں،قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔