Friday, December 27, 2024
ہومSportsچیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے...

چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ



(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہو گا، شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے، سابق کپتان وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے، پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے، چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں