Saturday, December 28, 2024
ہومSportsچیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے مات...

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے مات دیدی



چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔

محمد رضوان کی قیادت میں مارخورز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افتخار احمد نے 60، سلمان علی آغا نے 51، عبدالصمد 37، محمد رضوان 33 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

اسٹالینز کی طرف سے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز 24ویں اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 45 اور شان مسعود 19 رنز کے ساتھ نمیاں بیٹر رہے۔

مارخور کے زاہد محمود نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ سلمان آغا 3 اور نسیم شاہ نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

شاندار پرفارمنس پر زاہد محمود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں