Monday, January 6, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا



(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کو انجری کے باعث عارضی طور پر کرکٹ سے باہر کر دیا گیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد بین  سٹوکس عارضی طور پر کھیل سے باہر ہوگئے ہیں،سٹوکس کی بائیں ہیمسٹرنگ پھٹ گئی ہے جس کی سرجری جنوری میں ہوگی اور 3 ماہ کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ ہوگا اور تب تک وہ ہر طرح کی کرکٹ سے الگ رہیں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بین  سٹوکس کو  سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔

علاوہ ازیں، بین سٹوکس 2025 میں ہونے والی ہنڈریڈ لیگ میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شدید دھچکا، آسٹریلیا کے خلاف اہم کھلاڑی ٹیم کاحصہ نہیں ہوگا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں