Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا...

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ


— فائل فوٹو

انگلینڈ کے سیاستدانوں اور 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

جیریمی کاربن، نائیجل فراگ سمیت 160 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ای سی بی کو 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے انکار کرنا چاہیے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا جواب میں کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔

اس حوالے سے خط میں کہا گیا ہے کہ ای سی بی سے گزارش کرتے ہیں کہ افغان خواتین سے یکجہتی کا مضبوط پیغام دیں، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔

رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ کرکٹ بہت سے افغان شہریوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں