لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئینز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بی سی سی آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی کے نیوٹرل وینیو پر اتفاق پائے جانے کا قوی امکان ہے اور دبئی سے متعلق جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، نیوٹرل وینیو کے طور پر کولمبو کو بھی سنجیدگی سے زیر غور لایا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی گئی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گے اور چیمئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔