Monday, December 23, 2024
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے سخت مؤقف پر بھارت نے وقت مانگ لیا

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے سخت مؤقف پر بھارت نے وقت مانگ لیا


—فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہو گی۔

آئی سی سی نے آج بورڈ میٹنگ نہیں ہونے کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔ 

آئی سی سی کی میٹنگ آئندہ 48 گھنٹےمیں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ہی معقول اور قابلِ عمل فارمولا دے گا تو بات آگے بڑھے گی۔

پاکستان کے آئی سی سی کو دیے گئے مؤقف کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے بلایا جانے والا آئی سی سی کا بورڈ اجلاس 15 منٹ بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کے لیے ایک قابلِ قبول آپشن تلاش کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں