Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور...

چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہو گا؟ حیران کن انکشاف 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیاہے جبکہ پاکستان بھی اپنے موقف پر ڈٹ گیاہے اور اب آئی سی سی کیلئے پریشانی کھڑی ہوئی ہے جبکہ شیڈول بھی تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث سپانسرز بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباو بڑھا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مالی طور پر آئی سی سی کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے کیونکہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گاکہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ پاک بھارت کا ہی ہوتا ہے ۔ اگر بھارتی ٹیم نے نہیں آتی تو ممکنہ طور پر نویں نمبر پر موجود ٹیم کو ٹرافی میں شامل کر لیا جائے گا، جس کے باعث آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا ہوگا جبکہ پاک بھارت میچز نہ ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی 10 کروڑ ڈالر تک کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آئی سی سی نے مبینہ طور پر براڈکاسٹرز کو تین پاک بھارت میچز کی یقین دہانی کروا رکھی ہے جبکہ رائٹس کو کچھ عرصہ قبل تین بلین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا ۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ٹرافی میزبان ملک میں پہنچا دی گئی ہے ۔ ٹرافی ملک کے بیشتر شہروں میں لے جائے گی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں