Monday, December 23, 2024
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ جے شاہ...

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ جے شاہ کا اہم بیان آ گیا



(ویب ڈیسک) سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

سیکریٹری بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) جے شاہ کا کہنا ہے کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق جب بھارتی ٹیم کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئزٹرافی میں شمولیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو جے شاہ نے جواب دیا کہ ’’ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جب یہ موقع  آئے گا تو ہم پل کو پار کریں گے‘‘۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق سونپے ہیں، جو ملکی کرکٹ کیلنڈر کے لیے ایک اہم کرکٹ ایونٹ ہے، میگا ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹیموں کا تعین بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پرفارمنس سے ہواہے، آٹھوں ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان گروپ بی کا حصہ ہوں گیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں جھگڑوں کی خبروں، بابر، رضوان اور شاہین کی پریکٹس سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ بھارت نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان نے آخری بار 2012-13 میں دو طرفہ سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں