چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں مارخورز نے ڈولفنز کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔
مارخورز نے 129 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مارخورز کے محمد نافع 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ڈولفنز کی جانب سے ثمین گل 3، قاسم اکرم 2، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے تھے۔
محمد اخلاق 40 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ مرزا طاہر بیگ 29، قاسم اکرم 14 اور عمر امین نے 11 رنز بنائے۔
مارخورز کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید 2 ، نثار احمد اور محمد عمران جونیئر کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔