Monday, December 23, 2024
ہومSportsچیمپئینز ٹرافی بھارتی ہٹ دھرمی جاری ایونٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ...

چیمپئینز ٹرافی بھارتی ہٹ دھرمی جاری ایونٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا



( ویب ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی  کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی جاری ،ایونٹ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ 

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے، پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔

پی سی بی ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دباؤ بڑھا کر ہائبرڈ ماڈل منوانے اور اپنے ملک میں پورا ایونٹ فائنل سمیت سیمی فائنل کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔

 مزید پڑھیں:چیمپئینز ٹرافی پرومو میں براڈکاسٹرز کا دوغلا پن سامنے آگیا

  بھارتی خبر رساں ادارے  نے  اپنی رپورٹ میں ایک سینئر کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اور بورڈ ممبران کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل فارمولے کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جارہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ آسان نہیں ہوگا۔

سینئر عہدیدار نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اگر پی سی بی نے چیمپئینز ٹرافی سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے قانونی چارہ جوئی سمیت تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ پاکستان نے نہ صرف آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں بلکہ ایونٹ میں شریک دیگر تمام ممالک کی طرح پی سی بی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیساتھ لازمی ممبران کی شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں