Sunday, January 5, 2025
ہومSportsچیمپیئنز آف لیجنڈ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا

چیمپیئنز آف لیجنڈ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا



چیمپیئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 189 رن بنائے۔

آسٹریلیا چیمپیئنز کی جانب سے فنچ 68، بین ڈنک 27 اور فرگوسن 26 رنز بناسکے۔

پاکستان چیمپیئنز نے 190 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں حاصل کیا، یونس خان 63، شعیب ملک 23 اور صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔ یونس خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایونٹ کے میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں.





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں