Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsچیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: بھارت کی انگلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست

چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: بھارت کی انگلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست



چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 165 رنز بنائے۔ این بیل 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سمت پٹیل نے 51 اور اویس شاہ نے 9 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ 

جواب میں بھارت نے ہدف 7 وکٹ پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر رابن اتھپا نے 50 رنز بنائے، نمن اوجھا 25، گرکریت سنگھ 33 اور عرفان پٹھان 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں