Monday, December 23, 2024
ہومSports ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقی...

 ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم اجلاس



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم امور زیر بحث آئے ہیں،ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطا الرحمن نے اجلاس میں شرکت کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب کے بورڈ رولز میں ترمیم بارے بھی غور کیا جارہا ہے، بورڈ میں ترمیم کرکے سپورٹس کی ترقی کیلئے مزید موثر  فیصلے کیے جائیں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب کے وسائل میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے، اجلاس میں نئی پوسٹوں اور ڈیلی ویجز سٹاف بارے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں