لاہور(سپورٹس رپورٹر)27ستمبر2024ء۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعتہ المبارک کے روز ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن موجود تھے جبکہ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس میں سپورٹس افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس افسران اپنے اپنے علاقوں میں کھیلتا پنجاب گیمز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کریں، کھیلتا پنجاب گیمز تاریخ کے سب سے بڑا سپورٹس کا ایونٹ ہو گا، ان گیمز کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائے،کھیلتا پنجاب گیمز پنجاب کی سپورٹس میں اہم ہیں،ان گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دس کروڑ روپے کے انعامات کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ڈویژن اور صوبائی سطح پر ہوں گے،سپورٹس کلبز اور کھلاڑی بروقت اپنی رجسٹریشن کروائیں۔