Sunday, December 29, 2024
ہومSportsڈولفنز نے لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی

ڈولفنز نے لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی


سوشل میڈیا

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز نے لائنز کو 16 رنز سے شکست دے دی، شکست کے باوجود لائنز کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

اتوار کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

تجربہ کار بیٹر عمر امین نے 75رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اُن کے علاوہ محمد اخلاق نے 52 رنز بنائے، نوجوان محمد ہریرہ نے 47 رنز اسکور کیے، قاسم اکرم 31 اور فہیم اشرف 30 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔

لاہور لائنز کی جانب سے عامر جمال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 310 رنز بناسکی روحیل نذیر 62 اور خوشدل شاہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد طحہ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 6 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر واپس آنے والے شاہین شاہ آفریدی 33 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

ڈولفنز کے عباس آفریدی اور سعود شکیل نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

16 رنز سے شکست کے باوجود لائنز کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں