(وسیم احمد)پی سی بی رواں ماہ 150 ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس کا اعلان کرے گا، جنہیں مختلف کیٹیگریز کے تحت ماہانہ معاوضہ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست میں 150 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور اب ان کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہےاور پی سی بی رواں ماہ ان ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس کا اعلان کرے گا.
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کی مصروفیت کی وجہ سے کنٹریکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے اس کے تحت کیٹگری 1 کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے ملیں گے جبکہ پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن اگست میں شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10:افغانستان کے منیب الرحمٰن بھی رجسٹر ہو گئے