Friday, December 27, 2024
ہومSportsڈچ اولمپئن نے حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کر کے مداحوں...

ڈچ اولمپئن نے حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے


ڈچ اولمپئن صِفان حسن ـــ فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس میں نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی میراتھون کی فاتح صِفان حسن نے فرانس میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاجی طور پر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

صِفان حسن نے خواتین کی میراتھون میں آخری لمحات میں برتری حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پوڈیم پر مرون رنگ کا حجاب پہن کر آئیں۔

ڈچ ایتھلیٹ کی حجاب پہنے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان کے اس اقدام کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں اس اقدام پر ایک بہادر اور عظیم خاتون قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد کیے گئے اولمپکس مقابلوں میں ایتھلیٹس پر مذہبی ملبوسات پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی جس میں مسلمان خواتین پر حجاب پہننے پر بھی پابندی شامل تھی۔

فرانس کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کے دوران حجاب پر عائد کی گئی  پابندی کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

اسلامک سولیڈیرٹی اسپورٹس فیڈریشن نے فرانس کی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پابندی اولمپکس کے مساوات اور دوسروں کی تہذیب کے یکسںاں طور پر احترام کیے جانے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی فرانس کے اس اقدام پر تنقید کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں