Monday, January 6, 2025
ہومSportsڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کےلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے...

ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کےلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی



سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کےلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ تاہم اب اپنے بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کےلیے دستیاب ہوں، میں ہمیشہ دستیاب ہوں، میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں۔ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا ہے۔ اینڈریو میکڈونلڈ نے مجھے جواب دیا کہ “آپ ریٹائرڈ ہو۔”اپنی بات جاری رکھتے ہوئے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کےلیے کیوں شرماؤں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں