Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی

ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی


آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر—فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے۔

سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

ڈیوڈ وارنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے اس پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسرِ نو جائزہ لیا تھا اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھا لی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں۔

اس حوالے سے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے، مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں