Saturday, January 4, 2025
ہومSportsڈیو وارنر کا آؤٹ ہونے کے بعد دماغ بھی آؤٹغلط ڈریسنگ روم...

ڈیو وارنر کا آؤٹ ہونے کے بعد دماغ بھی آؤٹغلط ڈریسنگ روم میں چلے گئےویڈیو وائرل



(24 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈکپ 2024 میں آسٹریلیا عمان میچ کے دوران کینگروز بلے باز ڈیوڈ وارنز آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر عمان کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے جہاں سے انہیں واپس بلا کر اپنے آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں بھیجا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں گروپ بی کی آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے بآسانی 39 رنز سے شکست دے کر عمان کے خلاف اپنی پہلے فتح حاصل کی۔اس دوران میچ کی پہلی اننگز میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا جس پر کمنٹیٹرز بھی ہنس دیے۔ آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنز نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے تو مخالف ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈیوڈ وارنر کو آواز دے کر بتایا جاتا ہے کہ انکا ڈریسنگ روم دوسری طرف ہے۔ جس پر وارنر اپنا رُخ تبدیل کرتے ہوئے آسٹریلوی ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں