Saturday, January 4, 2025
ہومSportsڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ڈگری جعلی قرار

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ڈگری جعلی قرار



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کا کہنا ہے کہ شعیب محمد کھوسو نے تقرری کےلیے ڈگری جمع کروائی تھی، جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی۔

جامعہ کے مطابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کروائی وہ گیتا شنکر کی تھی۔

دوسری جانب ڈی جی پی ایس بی شعیب محمد کھوسو کا کہنا تھا کہ میری ڈگری ٹھیک ہے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کروائی تھی۔

درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔عدالت کے طلب کرنے پر ڈی جی سپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کروائی گئی تصدیق پیش نہ کرسکے۔

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تقرری امجد فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں