Sunday, January 5, 2025
ہومSportsکامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ: نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت...

کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ: نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا


فائل فوٹو۔

سن سٹی، جنوبی افریقہ میں پاکستان کے معروف ویٹ لفٹر اور کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ کلاسک اینڈ ایکوپڈ چیمپئن شپ میں اپنے شاندار انٹرنیشنل ڈیبیو کے ساتھ زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

ویٹ لفٹنگ میں نمایاں کامیابیوں کے حامل اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ نوح نے اپنے پہلے ہی پاور لفٹنگ مقابلے میں 370 کلو گرام وزن اٹھا کر اسکوٹ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا اور بینچ پریس مقابلے میں 210 کلو گرام وزن اٹھا کر ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔

یہ پاکستان کےلیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نوح نے 120 کلوگرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ 

مقابلے ابھی جاری ہیں اور نوح دستگیر بٹ ڈیڈ لفٹ کیٹیگری میں بھی حصہ لیں گے، جہاں ان کے مزید گولڈ میڈلز جیتنے اور مجموعی چیمپئن بننے کے قوی امکانات ہیں۔

نوح دستگیر بٹ کی مزید کامیابیوں کےلیے قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ وہ انشاءاللّٰہ چار گولڈ میڈلز کے ساتھ وطن واپس آئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں