Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsکراچی: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان ویمن کا کیمپ شروع

کراچی: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، پاکستان ویمن کا کیمپ شروع


فوٹو بشکریہ پی سی بی

ویسٹ انڈیز ویمن کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کےلیے قومی ویمن ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کےلیے پاکستان ویمن کرکٹرز کا کیمپ منگل کے روز کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگیا۔ 

کھلاڑی 8 اپریل تک کراچی میں کیمپ میں شرکت کے بعد عید منانے کےلیے اگلے دن واپس روانہ ہوں گی۔ 13 اپریل کو اسکواڈ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کی تیاری کے لیے جمع ہوگا۔

دو طرفہ سیریز میں تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہماری سیریز اچھی رہی اور اس سیریز کے بعد ہمارا ہدف کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ سیریز کے بعد ہمیں کھلاڑیوں پر کام کرنے کا وقت ملا۔ ہم نے سپورٹ اسٹاف میں دو نئے کوچز کو شامل کیا ہے جس سے آنے والی سیریز میں ہماری ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ڈومیسٹک سیزن اچھا رہا جس نے سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے اور ٹیم میں واپس آنے میں مدد کی۔ کیمپ میں واپس آنے والی کھلاڑی وہی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم اس ماہ ایک روزہ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کر رہے ہیں جس سے یقیناً قومی اور جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہوگا اور کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں کے پول میں یہ اضافہ وقت کی ضرورت تھی اور اس سے ہمیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کےلیے دو الگ الگ ٹیمیں بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کےلیے کیمپ کا انعقاد اس طرح کیا گیا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کام کریں۔ ہم کھلاڑیوں کو میچ کے مختلف سناریوز دے کر چیلنج کریں گے، مختلف پریکٹس گیمز کا بھی اہتمام کریں گے، جس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور انہیں دیے گئے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں