Saturday, December 28, 2024
ہومSportsکراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہو گئی 3 کرکٹرز...

کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہو گئی 3 کرکٹرز کو ڈرپ لگوانا پڑیایک ہسپتال داخل آخر ہوا کیا؟



 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہونے کے سبب طبیعت خراب ہو گئی جن میں سے 3 کرکٹرز کو ڈرپ لگوانا پڑی جبکہ ایک ہسپتال داخل ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایت ہوئی، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا تھا جس کے بعد یہ صورت حال پیش آئی۔ کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ 3 کرکٹرز کو ڈرپ لگوانا پڑی۔

ٹیم ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی سی بی سے رابطے میں ہیں، کوشش کر رہے ہیں کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہو جائیں۔ پیٹ خراب ہونے والوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ ہے۔  گزشتہ روز بھی ڈینل سیم اور جیمز ونس پیٹ میں خرابی کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں