Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsکرسٹیانو رنالڈو کے کمنٹ کو 52لاکھ سے زائد لائیک نیا ریکارڈ قائم

کرسٹیانو رنالڈو کے کمنٹ کو 52لاکھ سے زائد لائیک نیا ریکارڈ قائم


(24 نیوز )دنیائے فٹ بال کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رنالڈو  کی سوشل میڈیا  پر بھی بادشاہت  قائم،جونیئر کھلاڑی  کی تعریف کیلئے کیے گئے کمنٹ کو صرف 4دنوں میں 52 لاکھ سے زیادہ لوگ لائیک کر چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس اور پیرس سینٹ جرمین کے سٹار فٹ بالر ’کلیان امباپے ‘سپینش فٹبال کلب ’ریال میڈرڈ ‘کا حصہ بن گئے ہیں ،یہ خبر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کیساتھ  اپنے انسٹا گرام پر  کلب کی جرسی میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کی ،انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اپنے پسندیدہ کلب ریال میڈرڈ کو جوائن کرکے بہت خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں، کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ میں اس وقت کتنا خوش ہوں، میڈرڈ والو! میں تم سے ملنے کا منتظر ہوں، آپ سب کی ناقابل یقین حمایت کا شکریہ۔‘

 اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر  کی جس میں وہ ریال میڈرڈ کی جرسی پہنے ہوئے ہیں اور سٹار فٹبالر  رنالڈو   انہیں پیار کر رہے ہیں 

 امباپے کی جانب سےپوسٹ  کے بعد حال ہی میں ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر سعودی کلب  النصر کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رنالڈو نے  ان کی تصویر پر کمنٹ کیا اور کہا کہ  اب میری باری ہے آپ کو دیکھنے کی میں پر جوش ہو آپ کو برنابیو سٹیڈیم کو پر رونق بناتے دیکھنےکیلئے ۔

رونالڈو کی جانب سے کمنٹ کیے جانے کے بعد  ان کے مداحوں نے ان کی کھلے دل ایک جونیئر کی تعریف کو خوب سراہا ہے اتنا سراہا کہ ریکارڈ ہی بنا ڈالا، یعنی ایک کمنٹ  پر 52 لاکھ سے زائد لائیکس ، اسی لیے تو کہا کہ رونالڈو صرف  فٹ بال کے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے بھی بادشاہ ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں