سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی۔
الشباب النصر کے میچ میں شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے۔
تاہم گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس پر سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور پابندی لگادی۔
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے اس اقدامات کی حکام کی جانب سے شدید مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں پرتگالی فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب رونالڈو اپنے آپ کو نامناسب رویے کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوئے ہیں لیکن رونالڈو نے اس معاملے کو براہ راست حل نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے۔