Saturday, December 28, 2024
ہومSportsکرسٹیانو رونالڈو کا ’مدرز ڈے‘ پر والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام

کرسٹیانو رونالڈو کا ’مدرز ڈے‘ پر والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس، پارٹنر جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ کچھ یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’دنیا کے بہترین خواتین کو مدرز ڈے مبارک ہو‘۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس کے بہت قریب ہیں اور حال ہی میں اُنہوں نے اپنی والدہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دسمبر میں قیمتی گاڑی پورشے کائین تحفے میں دی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے لیکن کچھ ممالک میں یہ دن مہینے کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے اور  پرتگال اُنہی ممالک میں شامل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں