Friday, December 27, 2024
ہومSportsکرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی


پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی، العین کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں العین کلب ایک گول کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری اور میچ میں مزید دو گول داغ دیے۔

یعنی العین کو النصر پر تین صفر کی برتری مل گئی لیکن رونالڈو کی ٹیم النصر نے شاندار فائٹ بیک کیا،کئی یقینی چانسز ضائع ہونے کے باوجود تین گول بنائے، رونالڈو تین گز کی دوری سے گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔

مقررہ وقت میں مقابلہ تین دو گول رہا لیکن ایگریگیٹ پر تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول بنایا اور فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا جس میں العین کلب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں