Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsکرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونگےپیسے لے کر ماننے...

کرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونگےپیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا چیئرمین پی سی بی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اورانڈین ٹیم پاکستان نہ آئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہوگا، امید ہے قذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، تماشائیوں کی تعداد بھی 34 سے بڑھ کر40 ہزار ہوجائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں