لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا ،جہاں ٹیپ بال میچ کے دوران دیوار گرنے سے کھلاڑی زخمی ہوئے،جن میں 3کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے،7مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے،ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل سٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔