راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، میچ شروع ہوا تو گلیڈی ایٹرز اوپنرز جیسن رائے اور سعود شکیل کریز پر آئے اور دوسرے اوورز کے اختتام تک 20 رنز بنائے۔ تیسرے اوور کے آغاز پر مزارابانی کی گیند پر حسن علی نے جیسن کا کیچ پکڑا اور انہیں پویلین بھجوا دیا، ان کے بعد خواجہ نافع سعود شکیل کیساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے 5اوورز کے اختتام تک 51 رنز بنا ئے ہیں۔