Saturday, December 28, 2024
ہومSportsکوچ رولنٹ آلٹمنز نے پاکستان ہاکی ٹیم سے راہیں جدا کر لیں

کوچ رولنٹ آلٹمنز نے پاکستان ہاکی ٹیم سے راہیں جدا کر لیں


ڈچ کوچ رولنٹ آلٹمنز—فائل فوٹو

چین میں ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کھیلنے کے لیے موجود پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

سینئر کھلاڑیوں کے بعد قومی ہاکی ٹیم غیر ملکی کوچ سے بھی محروم ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈچ کوچ رولنٹ آلٹمنز نے پاکستان ہاکی ٹیم سے راہیں جدا کر لیں۔

رولنٹ آلٹمنز کی چین میں پاکستان ہاکی کو خدمات حاصل نہیں ہوں گی،وہ  پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف فنڈز کی کمی کے باعث ایونٹ ٹو ایونٹ کنٹریکٹ کرنا چاہتی تھی، رولنٹ آلٹمنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کسی دوسرے غیر ملکی کوچ کی خدمات کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں