Thursday, December 26, 2024
ہومSportsکوہلی سے اظہارِ محبت کرنیوالی انگلش کرکٹر کی ہم جنس پرست خاتون...

کوہلی سے اظہارِ محبت کرنیوالی انگلش کرکٹر کی ہم جنس پرست خاتون سے شادی



(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پروپوز کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوج سے شادی رچا لی۔

ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی زبردست بلے باز ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی، وہ بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں، وہ ارجن ٹینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں۔

علاوہ ازیں ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں اور ڈینیئل جب بھارت آتی ہیں تو وہ بھی ارجن سے ملنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے

خیال رہے کہ ڈینیئل وائٹ نے 2014 میں ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا اور وہ کوہلی کی بھی بہت بڑی فین ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں